پاکستان نے جنوبی کوریا کے اسکیٹنگ مقابلے میں میدان مار لیا
کوریا نے اسکیٹنگ کے مقابلے ’’ڈریم پروگرام‘‘ 2004 میں متعارف کرایا تاکہ خطے کے کھلاڑیوں کے ٹیلینٹ کو پروان چڑھایا جاسکے
ISLAMABAD:
جنوبی کوریا میں ہونے والے اسیکٹنگ کے مقابلے میں 40ممالک کے 150کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے اورچاندی کے تمغے اپنے نام کئے۔
پاکستان اسکائی فیڈریشن کے صدر ایئر مارشل فرحت حسین خان نے نوجوان کھلاڑیوں کو اسکیٹنگ مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پرمبارکباد دی اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ اس جیت کے ساتھ پاکستان قومی اور بین الاقوامی اسکیٹنگ کے مقابلوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی کوریا کے سفیر چونگ جو چوئی سے سفارخانے میں ملاقات کی، اس موقع پرجنوبی کوریا کے سفیر نے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی شاندارکارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
کوریا نے اسکیٹنگ مقابلہ''ڈریم پروگرام'' کے نام سے 2004 میں متعارف کرایا تاکہ خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلینٹ کو پروان چڑھایا جاسکے، پاکستان ان مقابلوں میں 2011 سے شرکت کررہا ہے۔