الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں اورترقیاتی فنڈز استعمال کرنے پر پابندی لگادی

الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں اوروزیر اعظم کے اپنے حلقےمیں صوابدیدی فنڈزکےاستعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔


ویب ڈیسک January 21, 2013
الیکشن کمیشن کی پابندی کا اطلاق پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے قبل تمام سرکاری بھرتیوں اور مختص ترقیاتی فنڈز دوسری جگہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں اور وزیر اعظم کے اپنے حلقے میں صوابدیدی فنڈز کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کو سرکاری بھرتیوں سے روک دیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے پہلے سے مختص رقم کو کسی اور منصوبے پر لگانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی پابندی کا اطلاق پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانے والی بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں