راولپنڈی میں وین میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس گئے
زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے
چکری روڈ پر مسافر ویگن میں آگ لگنے سے اس میں سوار 7 افراد جھلس گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں چکری روڈ پر مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 7 افراد جھلس گئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا لیکن اسپتال انتظامیہ نےزخمیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پمز ریفر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ہولی فیملی اسپتال کی انتظامیہ خواب غفلت سے جاگی اور انہوں نے زخمیوں کا علاج شروع کیا تاہم زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔