خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش 5 مئی کو دوبارہ طلب

اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سوالات پر خالد لطیف سے 5 مئی تک جواب طلب کیا گیا ہے


Sports Desk May 02, 2017
اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سوالات پر خالد لطیف سے 5 مئی تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے جہاں انہیں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مزید سوالات کی فہرست دی گئی ہے اور 5 مئی تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

خالد لطیف کو اے سی یو کے سامنے پیشی کے لیے دوسری بار نوٹس جاری کیا گیا تھا، انہوں نے 26 مئی کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے مزید کارروائی کا نوٹس جاری ہونے پر آج وہ پیش ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خالد لطیف کا ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار

واضح رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے انکار کرنے پر معطل کرکٹرز کے کیسز ٹربیونل کو منتقل کر دیئے گئے تھے تاہم بعد ازاں اینٹی کرپشن یونٹ نے آرٹیکل 4.3 کے تحت کرکٹرز کو دوبارہ طلب کیا تھا، شاہ زیب حسن تو پیش ہو گئے تاہم خالد لطیف نے کرنل اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان پر غلط بیانی اور کیریئر تباہ کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم پی سی بی ذرائع کے مطابق اعتراض کے باوجود مذکورہ عہدےدار کو ہٹائے جانے کا امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔