مخالفین کا ایجنڈا تخریب کاری الزام تراشی اور گالیاں دینا ہے وزیراعظم

صرف فیتے نہیں کاٹے جو وعدے کیے انہیں پورا کیا، آئندہ سال لوڈشیڈنگ کی لعنت سے ہمیشہ کیلیے جان چھوٹ جائے گی، نوازشریف

صرف فیتے نہیں کاٹے جو وعدے کیے انہیں پورا کیا، آئندہ سال لوڈشیڈنگ کی لعنت سے ہمیشہ کیلیے جان چھوٹ جائے گی، نوازشریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو مزید پرانا کردیا اور ان کا ایجنڈا گالیاں دینا، الزام تراشی اور تخریب کاری ہے۔



لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مخالفین نے 4 سال میں کوئی کام نہیں کیا، ان کا ایجنڈا جھوٹ، غیبت، الزام تراشی، دشنام تراشی اور تخریب کاری ہے، وہ ہمیں روز گالیاں دیتے ہیں لیکن ہم جواب گالی سے نہیں دیں گے بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے، ہم کسی پر الزام تراشی نہیں کرتے اور نہ ہی کسی پر کیچڑ مٹی اچھالتے ہیں، سیاسی حریف ہم پر نئے نئے الزمات لگاتے ہیں لیکن ان کی یہ مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی، وہ لیہ میں اپنا امیدوار لے آئیں اگر ضمانت نہ ضبط ہوگئی تو پھر کہنا، لیہ والوں نے 2013 میں کرپٹ افراد کو مسترد کردیا تھا اور آئندہ بھی کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیز ترقی کا وژن محنت کشوں کی جدوجہد کی بدولت ہی ممکن ہے



وزیراعظم نے کہا کہ ہم سچ اور اصول کی سیاست کرتے ہیں، میں نے صرف فیتے نہیں کاٹے بلکہ جو وعدے کیے تھے انہیں پورا بھی کیا، کبھی مخالفین پر الزام تراشی نہیں کی اور نہ کسی کے بارے میں گندی زبان استعمال کی، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے تو پاکستان کو مزید پرانا کردیا ہے، دوسروں پر کیچڑاچھالنے والے اور اپنی زبان پر قابو نہ رکھنے والے عوام پر حکمرانی کے لائق نہیں۔




نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کسی صورت کامیاب نہ ہو، ملک میں سڑکیں نہ بنیں، بے روزگاری اور دہشت گردی ختم نہ ہو اور ملک ترقی نہ کرے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہم نے مثبت پالیسوں کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنادیا ہے، کسانوں کے لیے کھاد اور ٹیوب ویل کی بجلی بھی سستی کردی گئی ہے، پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور سی پیک منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا جب کہ آئندہ سال 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے بھی ہمیشہ کے لیے جان جھوٹ جائے گی اور ایک بار بجلی آگئی پھر دوبارہ نہیں جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے



وزیراعظم نے لیہ اور تونسہ کے درمیان پل بنانے، چوک اعظم، فتح پور اور کروڑ میں گیس کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا جب کہ انہوں نے لیہ کے عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت علاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا احسان نہیں بلکہ فرض اور عوام کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرمخالفین کی جلسیاں دیکھیں بلب تو جل رہے تھے لیکن ان کے نیچے کرسیاں خالی تھیں، مخالفین آئیں اور ہمارا پنڈال دیکھیں ان کی 10 جلسیاں بھی ہمارے ایک جلسے میں سما جائیں، آج کا جلسہ 2018 کے انتخابات کی نوید ہے۔

Load Next Story