سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلیے خصوصی بینچ تشکیل دیدیا
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والے بینچ میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ کل دوپہر ڈیڑھ بجے پاناما کیس کی سماعت کرے گا جس میں کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں اکثریتی ججوں کے فیصلے پر کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔