4 بالز پر 92 رنز دینے والے بنگلا دیشی بولر پر10 برس کی پابندی

اوپننگ بولر سجن محمود نے 15 نوبالزاور 13 وائیڈز بالز کیں تھیں جو سب باؤنڈری پار گئیں


Sports Desk May 02, 2017
اوپننگ بولر سجن محمود نے 15 نوبالزاور 13 وائیڈز بالز کیں تھیں جو سب باؤنڈری پار گئیں ۔ فوٹو فائل

بنگلا دیشی ڈومیسٹک مقابلے میں ناقص امپائرنگ پر بطور احتجاج 4 بالز پر 92 رنز دینے والے بولر پر10 برس کی پابندی عائد کردی گئی۔

لالماتیا کلب کے سجن محمود نے وائیڈز اور نوبالز کی بھرمار کرتے ہوئے 4 لیگل بالز پر ہی حریف سائیڈ کو ہدف عبور کرا دیا تھا، جب کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بنگلا دیش میں بولر نے بطور احتجاج 4 بالز پر 92 رنز دے دیے

اب بولر کو دس برس کیلیے کھیل سے باہر کرنے کے ساتھ ٹیم کے کپتان، منیجر اور کوچ پر بھی پانچ برس کی پابندی عائد کردی گئی ہے، کلب پر بھی ہمیشہ کیلیے پابندی لگا دی گئی اورامپائرز پر صرف 6 ماہ کی پابندی عائد ہوئی۔

واضح رہے اوپننگ بولر سجن محمود نے 15 نوبالزاور 13 وائیڈز بالز کیں تھیں جو سب باؤنڈری پار گئیں، اس پر 65 رنز بنے جب کہ ان کی 44 لیگل گیندوں پر بھی حریف بیٹسمینوں نے 12 رنز بنائے، اس اوور کے دوران مجموعی طور پر 32 گیندیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں