بھارتی ہٹ دھرمی پاکستان کے ایشین ریسلنگ میں شرکت کے امکانات معدوم
حکومتی اجازت نامہ کے بغیر ویزے جاری نہیں کر سکتے،ذرائع انڈین ہائی کمیشن
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کے ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے امکانات معدوم ہونے لگے۔
ایشیائی ایونٹ 10 سے 14مئی تک دہلی میں شیڈول ہے جس میں پاکستانی ریسلرز محمد انعام اور محمد بلال نے کوچ سہیل ارشد کے ہمراہ بھارت روانہ ہونا ہے، ذرائع کے مطابق ویزوں کے لئے پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں ڈیڑھ ماہ قبل درخواستیں دی تھیں، ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہر بار ایک ہی جواب دیا جاتا کہ حکومت کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو منگل کی شام بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے ایک عہدیدار کی فون کال موصول ہوئی جس میں پاکستان کو آئندہ2، 3 روز تک ویزے جاری ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کے تاخیری حربے
ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محرومی کی صورت میں ریسلرز کو باکو میں شیڈول اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے لئے تیاریوں کا بھرپور موقع نہیں مل پائے گا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے "ایکسپریس" سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ایشیائی ایونٹ میں پاکستان کے مقابلوں کا آغاز 12 مئی سے ہونا ہے، 10 مئی تک بھی ویزے جاری ہو گئے تو پاکستانی دستہ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گا۔