ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

بجلی كی كل طلب 18ہزار259 میگاواٹ اوركل پیداوار 14ہزار 117میگاواٹ ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 02, 2017
بجلی كی كل طلب 18ہزار259 میگاواٹ اوركل پیداوار 14ہزار 117میگاواٹ ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

ملك میں بجلی كا شارٹ فال ایك بار پھر بلندی كی جانب بڑھتے ہوئے 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔

وزارت پانی وبجلی كے حكام كے مطابق ملك میں بجلی كاشارٹ فال 4 ہزار 82 میگاواٹ تك پہنچ گیا جب کہ بجلی كی كل طلب 18ہزار259 میگاواٹ اوركل پیداوار 14ہزار 117 میگاواٹ تك ہے۔ حكام كا دعویٰ ہے كہ ملك میں كہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں كی جارہی اور لوڈشیڈنگ كا دورانیہ شیڈول كے مطابق ہے۔

حكام كے مطابق ملك میں ہائیڈل سے بجلی كی پیداوار 3 ہزار 955 میگاواٹ ہے جب كہ سركاری تھرمل پاورپلانٹس 3 ہزار 927 میگاواٹ بجلی پیدا كر رہے ہیں، آئی پی پیز سے بجلی كی پیداوار 7ہزار 295 میگاواٹ ہے۔

وزارت پانی وبجلی كے حكام كا كہنا ہے كہ بجلی كی تقسیم كاركمپنیاں اپنے اپنے علاقوں میں لوڈشیڈنگ كے شیڈول كو ریگولیٹ كرتی ہیں تاكہ زیادہ چوری والے علاقوں كے نقصانات كے تناسب سے لوڈشیڈنگ كی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں