تحریک انصاف کا ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کے لیے باضابطہ طور پر قرارداد جمع كرادی


ویب ڈیسک May 02, 2017
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کے لیے باضابطہ طور پر قرارداد جمع كرادی، فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف نے ڈان لیكس كے معاملے میں پارلیمان سے رجوع کرتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے ایوان میں باضابطہ طور پر قرارداد جمع كرادی جس میں ڈان لیكس پر كمیشن كی رپورٹ ایوان میں پیش كرنے كا مطالبہ كیا گیا ہے۔

قرارداد میں كہا گیا ہےکہ كہ پارلیمان بالادست ہے، اس چیز كو اپنے حكومتی عمل سے ثابت كرے، اب تك حكومتی رویئے اور طرز عمل سے پارلیمان كی ساكھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، پاناما لیكس پر وزیراعظم نے جھوٹ بول كر ایوان كا تقدس مجروح كیا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی سمیت ہر اہم معاملے پر پارلیمان كو فوقیت دینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |