میئر کراچی کا گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

بلدیاتی حدود میں گٹکا بنانے کے کارخانوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، وسیم اختر


ویب ڈیسک May 02, 2017
بلدیاتی حدود میں گٹکا بنانے کے کارخانوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، وسیم اختر، فوٹو؛ فائل

میئر كراچی وسیم اختر نے گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے بلدیاتی حدود میں قائم گٹکے بنانے کے کارخانوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔
میئر کراچی کی زیرصدارت بلدیہ عظمیٰ كراچی كے مختلف محكموں كے سربراہوں كا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ گٹكا تیار كرنے والے افراد شہریوں كی صحت سے كھیل رہے ہیں، پان، گٹكا، سپاری اور مین پوری نہ صرف شہریوں كی صحت برباد كررہی ہے بلكہ اس سے كینسر جیسے موذی مرض میں بھی شہری مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میونسپل كمشنر حنیف محمد مرچی والا كو ہدایت كی كہ كے ایم سی كے مركزی دفتر میں پان گٹكا كھانے اور تھوكنے پر فوری طور پر پابندی عائد كردی جائے اور تمام محكمہ جاتی سربراہان كو ہدایت كی كہ اپنے دفاتر كی حدود میں ایسی سرگرمیوں كی حوصلہ شكنی كے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

میئر کراچی نے كہا كہ آئندہ كے ایم سی بلڈنگ كی حدود میں كے ایم سی كا كوئی ملازم پان، گٹكا یا مین پوری كھاتا یا تھوكتا ہوا پایا گیا تو اس كا ذمہ دار متعلقہ محكمے كا سربراہ ہوگا جس كے خلاف انضباطی كارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے ملازم كو فوری طور پر معطل كردیا جائے گا۔

وسیم اختر نے سینئر ڈائریكٹر فوڈاینڈ كوالٹی كنٹرول كو ہدایت كی كہ كراچی كی حدود میں گٹكا بنانے والے تمام كارخانوں كو بند كرانے كے لیے كارروائی كی جائے، انہوں نے ازخود اپنا كاروبار بند نہ كیا تو ایسی تمام فیكٹریوں اور جگہوں كے خلاف سخت ترین كارروائی عمل میں لائی جائے گی جہاں مضر صحت گٹكا اور دیگر اشیاءتیار كی جاتی ہیں اور شہریوں كی صحت سے كھیلا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |