آئندہ سال توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی شہبازشریف

آج كرپشن كے خلاف باتیں كرنے والوں كے دائیں بائیں قرضے معاف کرانے والے کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک May 02, 2017
آج كرپشن كے خلاف باتیں كرنے والوں كے دائیں بائیں قرضے معاف کرانے والے کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ نوازشریف كی قیادت میں پاكستان ترقی كا سفر تیزی سے طے كر رہا ہے اور ملك كی تقدیر بدلنے والی ہے جب کہ 2018 كے اوائل میں توانائی كے منصوبوں كی تكمیل سے ملك سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف كی قیادت میں پاكستان ترقی كا سفر تیزی سے طے كر رہا ہے اور ملك كی تقدیر بدلنے والی ہے جب کہ 2018 كے اوائل میں توانائی كے منصوبوں كی تكمیل سے ملك سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان مسلم لیگ(ن) كی حكومت كے ترقیاتی منصوبے شفافیت كے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف كی قیادت میں منصوبوں كو جس شفافیت اور تیز رفتاری كے ساتھ مكمل كیا جا رہا ہے اس کی پاكستان كی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی، كوئی مخالف بھی ہمارے شفاف ترین منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سكتا۔

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے قومی وسائل شفاف طریقے سے عوام كی فلاح وبہبود پر صرف كیے ہیں جب كہ ماضی كے حكمرانوں نے اپنے دور میں كرپشن كے نئے ریكارڈ قائم كیے، آج كرپشن كے خلاف باتیں كرنے والوں كے دائیں بائیں وہ افراد كھڑے ہیں جنہوں نے اربوں روپے كے قرضے معاف كرائے اور لاہور كے اطراف میں اربوں روپے كی زمینوں پر قبضے كیے، زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے كے قرضے معاف کرانے والے آج كس منہ سے كرپشن كے خلاف واویلا كرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |