ساٹھ برس بعد پاکستانی بہن بھائی کی ’’ ایمو‘‘ پر ملاقات

اپردیرکی جہان سلطان کو دادا نے کم عمری میں سورہ میں دیا، سسرال والوں نے فروخت کر دیا

ضیا نے فیس بک پرپوسٹ جاری کی تومعلوم ہوا، سفارتی کوشش کررہے ہیں، بھائی انعام الدین ۔ فوٹو : فائل

60 سال بعد بہن بھائی ایک دوسرے کی شکل موبائل ایپ ایمو پردیکھ کر بیہوش ہوگئے، 60 سال قبل سورہ کی بھینٹ چڑھنے والی گورکوہی عشیرئی درہ کی جہان سلطان مقبوضہ کشمیر میں پائی گئی۔

عشیرئی درہ گورکوہی کے رہائشی انعام الدین ولد خان میاں نے میڈیا کو بتایا کہ 60 سال قبل میرے دادا نے میری بہن جہان سلطان کو کم عمری میں سورہ میں دیا تھا جسے سسرال والوں نے پنڈی میں کہیں فروخت کر دیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی، بہن سے ملنے کے لیے ہم نے ملک کاکونا کونا چھان مارا لیکن کوئی معلومات نہیں ملیں ہم نے سوچا شاید فوت ہو گئی ہو گئی۔


8 جنوری کوضیا نامی نوجوان نے فیس بک پر پوسٹ جاری کی جس میں عشیرئی درہ گور کو ہی سے اپنا تعلق اور ہم کو ماموں بتانے کا ذکر کیا تھا جس کے بعد تیمرگرہ کے رحیم الدین اور اکرام نے معلومات کے بعد رابطہ کیا۔ 60 سال بعد آیمو پر پر ملاقات ہوئی تو دونوں بہن بھائی بیہوش ہو گئے اور اب سفارتی سطح پران سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Load Next Story