شاہدآفریدی کا اورنگی ٹائون میں افطارعوام کی بھرپور شرکت

سڑک پر ٹینٹ لگاکر اہتمام کیاگیا،آل رائونڈر کی موجودگی پر لوگ بے حد خوش


Express Desk July 31, 2012
اورنگی ٹائون میںکرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کا دعوت افطار کے موقع پر استقبال کیا جارہا ہے (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI: مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے دسویں روزے کی افطاری اورنگی ٹائون کے عوام کے ساتھ کی،افطار میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپورشرکت کی اور ممتاز آل رائونڈرکی اپنے درمیان موجودگی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو شاہد خان آفریدی نے افطارکے لیے اورنگی ٹائون جانے کا فیصلہ کیا،شاہد آفریدی کو اورنگی ٹائون کے علاقے سے سیکڑوں افراد نے اپنے گھر افطاری کے لیے مدعو کرنے کے ایم ایس ایم کیے تاہم آل رائونڈر نے فیصلہ کیا کہ علاقے میں کسی ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے

جہاں تمام لوگوں کے ساتھ مل کر افطاری کی جائے اور لوگوں سے ملاقات کی جائے۔جس پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ایک سڑک پر بڑا ٹینٹ لگاکر افطاری کا اہتمام کیا،تمام افراد نے کرکٹر کی آمد کی تیاری کے سلسلے میں برابر کا ہاتھ بٹایا اور ایک ساتھ افطاری کی۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں کھیل کی تفریح کو بحال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ علاقے مکینوں نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور شاہد آفریدی وپوری قوم کے لیے دعائیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں