فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی آئی ایس پی آر

سزا پانے والے دہشتگر فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی جو شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ سزا پانے والے دہشتگردوں میں برکت علی، محمد عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں جرائم کا اعتراف کیا تھا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد برکت علی ولد عبدالغفور پر دھماکوں اور شہریوں کے قتل کا جرم ثابت ہوا، محمد عادل ولد اکبر جان نے ایف سی کے جوانوں کو اغواء کر کے ذبح کیا، اسحاق ولد عبدالحی کے حملے میں جونیئر کمیشنڈ افسر شہید ہوا جب کہ لطیف الرحمان ولد سیف الرحمان فورسز کے جوانوں کے اغواء و قتل میں ملوث تھا۔

Load Next Story