ٹی وی سے زیادہ شوز پر توجہ دے رہا ہوں غالب کمال

کسی ڈرامہ میں اچھا کردار ملے گا تو پھر اس میں ضرور کام کرونگا ، غالب کمال


Cultural Reporter January 21, 2013
ڈرامہ انڈسٹری میں لابی سسٹم نے منفی اثرات مرتب کئے ہیں، غالب کمال۔ فوٹو : فائل

سینئر ادکار( مرحوم) سید کمال کے صاحبزادے اور ٹیلی ویژن، فلم کے اداکار ،کمپیئر وگلوکار غالب کمال نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ڈراموں میں ضرور تبدیلی آئی ہے،لیکن چند لوگوں کی اجاراداری کی وجہ سے نقصان بھی ہوا ۔

لابی سسٹم بڑھتا جارہا ہے جو باصلاحیت ہیں اور اچھا کام کرنا جانتے ہیں،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ میری توجہ ٹی وی ڈراموں سے زیادہ شوز کی جانب ہے ۔میں ان دنوں ملٹی نیشل کمپنیز کے پروگراموں میں بطور کمپئیر اور گلوکار مصروف ہوں نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں پروگراموں کی وجہ سے میری مصروفیات میں اضافہ ہوا ہے ،اگر کسی ڈرامہ میںاچھا کردار ملے گا توضرور کام کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں