کامران فیصل کی موت کی تحقیقات تک رینٹل پاور کیس کی کارروائی معطل کرنے کا اعلان

کامران فیصل کی موت کی تحقیقات غیر تسلی بخش ہوئی تو نیب خود کارروائی کرے گا۔


ویب ڈیسک January 21, 2013
نیب کے تفتیشی افسران کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں,فصیح الدین بخاری ۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کامران فیصل کی موت کی تحقیقات تک رینٹل پاور کیس کی کارروائی معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


لاہور میں کامران فیصل کی موت پر تعزیتی ریفرنس کے دوران نیب کے افسران سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کامران فیصل کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے آزادانہ تحقیقات کی جائیں گی، پولیس کی ہر تفتشی ٹیم میں نیب کا ایک افسر شامل ہوگا اور تحقیقات غیر تسلی بخش ہوئی تو نیب خود کارروائی کرے گا۔


چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسران کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ نیب حکام بلا خوف و خطر اپنے فرائض کی انجام دہی کرسکیں اس کے علاوہ اگر کوئی افسر کسی کیس سے علیحدگی کی درخواست کرے گا تو اسے بھی قبول کرلیا جائے گا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں