افغانستان میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکا 8 افراد ہلاک

دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد سویلین ہیں، افغان وزارت داخلہ

دھماکے کے بعد پورے کابل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دئی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

افغانستان کا دارالحکومت ایک بار پھر دھماکے سے گونچ اٹھا اور امریکی سفارتخانے کے قریب خود کش دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے امریکی ایمبیسی اور نیٹو کمپاؤنڈ کے قریب افغانستان کی نیشنل ڈیفینس سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرتی متعدد سویلین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہو گئے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں این ڈی ایس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ، ہلاکتیں 140 ہو گئیں

افغان وزارت داخلہ نے 8 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد سویلین ہیں جب کہ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دھماکے کے فوری بعد افغان فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جب کہ پورے کابل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دئی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے استعفیٰ دیدیا
Load Next Story