فلم فیئر ایوارڈز تقریب ودیا بالن اور رنبیر کپور نے میدان مار لیا
انوشکا شرما بہترین معاون اداکارہ ،انو کپور بہترین معاون اداکار اور سجائے گھوش بہترین ہدایتکار قرار پائے۔
لاہور:
ہندی فلمی صنعت کے سب سے معزز مانے جانے والے فلم ایوارڈز فلم فیئر میں فلم 'برفی 'کو سال کی بہترین فلم جب کہ اسی فلم کے ہیرو اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔
تقریب میں اٹھانوویں فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔بہترین اداکارہ کیکا ایوارڈ پریانکا چوپڑا نہ جیت سکیں اور ایوارڈ ودیا بالن کے حصے میں آیا جنہوں نے فلم 'کہانی' میں اپنی اداکاری سے جیوری کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔قبل ازیں ودیا کو اسکرین ایوارڈ کے لیے بھی منتخب گیا تھا۔' کہانی' کے لیے دوسرا ایوارڈ سجائے گھوش کو دیا گیا جو سال 2012 کے بہترین ہدایت کار قرار پائے۔
برفی کے لیے ایک اور ایوارڈ بہترین موسیقی کے لیے موسیقار پریتم کو دیا گیا جب کہ فلم 'جب تک ہے جان کے لیے' گلزار نے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ جیتا۔اسی فلم کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کو بہترین معاون اداکارہ جب کہ فلم 'وکی ڈونر' کے لیے اداکار انو کپور کو بہترین معاون اداکار قرار دیا گیا۔ یش چوپڑا کو بھی از مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔فلمی ناقدین کے زمرے میں عرفان خان کو فلم پان سنگھ تومر کے لیے بہترین اداکار جب کہ رچا چڈھا کو گینگز آف واسع پور کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔