کراچیفائرنگ ودیگرواقعات میں پولیس اہلکار سمیت7افراد ہلاک

کٹی پہاڑی کے قریب پولیس اہلکارکی فائرنگ سے 22 سالہ صدام ہلاک،اہل علاقہ کااحتجاج


Staff Reporter July 31, 2012
کٹی پہاڑی کے قریب پولیس اہلکارکی فائرنگ سے 22 سالہ صدام ہلاک،اہل علاقہ کااحتجاج فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ودیگرواقعات میں پولیس اہلکارسمیت7 افراد ہلاک،3 زخمی ہوگئے۔سائٹ کے علاقے خیبرچوک باوانی چالی کے قریب عصرکی نماز پڑھ کر نکلنے والے پولیس اہلکارسکندر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ٹیکسٹائل مل کے مالک کا محافظ اور فیروزآباد تھانے میں تعینات تھا، پیرآبادکے علاقے کٹی پہاڑی پراچہ روڈ پرواقع موبائل فون ایزی لوڈکی دکان پرپولیس اہلکار اخلاق کی فائرنگ سے22 سالہ صدام خان شدیدزخمی ہوگیاجسے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا،ایس پی اورنگی ٹاؤن ظفر ملک کاکہنا ہے کہ اخلاق کاصدام سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھ

ا جس پر اس نے فائرنگ کر دی، انھوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ محمد پورپولیس چوکی کے انچارج فیاض کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مارکی واردات کے دوران پیش آیا،صدام کی ہلاکت پراس کے اہلخانہ اوراہل محلہ کی بڑی تعدادنے محمدپورپولیس چوکی کا گھیراؤ کرکے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور پتھراؤ بھی کیا جس کے باعث پولیس چوکی میں ہی محصور ہوگئی،

قائد آباد کے علاقے داؤد چورنگی کے قریب افطاری کا سامان خریدنے والے28 سالہ عمر فہیم کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک جبکہ اس کے دوست اکبر کو شدید زخمی کر دیا فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا،ایئر پورٹ کے علاقے اے ایس ایف گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے28 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول نے سیاہ رنگ کا شلوار قمیض پہناہوا ہے،تیموریہ کے علاقے کے بی آر سوسائٹی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شوکت ، نیو کراچی سیکٹر 5-D میں موبائل فون کی دکان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جسم پر 4 گولیاں لگنے اصغر شدید زخمی ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی میں رہائش پذیر23سالہ رابعہ زوجہ رحیم نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکرگلے میں رسی کا پھندا لگا کرخودکشی کرلی،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6پلاٹ نمبر2-Aپر قائم اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی کے دفترمیں55سالہ عشرت علی نے رسی کا پھنداگلے میں ڈالنے کے بعدپنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق متوفی کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ قرض دارہوگیا تھا اور تقاضاکرنے والوں سے پریشان تھا،

ڈیفنس کالاپل کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے والا70سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،محمودآباد میں زہریلی شراب پینے سے بے ہوش ہونے والا کیلاش بھی پیرکو دوران علاج ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق اس سے قبل کیلاش کا باپ نارائن اور ایک بھائی راجو بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں