کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ میں تخریب کاری کے خدشے کے پیشِ نظر شہر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔
وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹرمسعود الرحمان تنولی کی جانب سے حکومت سندھ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دوران کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں سے ایک حملہ بارود سے بھری گاڑی سے کیا جاسکتا ہے۔