آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دونوں ممالك كے درمیان دہشت گردوں كی نقل و حركت روكنے کیلیے سرحدی انتظامات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا


ویب ڈیسک May 03, 2017
ملاقات میں دونوں ممالك كے درمیان دہشت گردوں كی نقل و حركت روكنے کیلیے سرحدی انتظامات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، فوٹو؛ آئی این پی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران كے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات كی جس میں پاك ایران باہمی دلچسپی كے امور اور سیكیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال كیا گیا۔

پاك فوج كے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران كے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات كی جس میں باہمی اموراور خطے كی سیكیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال كیا گیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق كیا گیا كہ پاكستان اور ایران اپنی سرحدوں كودہشت گردوں سے پاك كرنے میں ایك دوسرے سے تعاون كریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات میں دونوں ممالك كے درمیان دہشت گردوں كی نقل و حركت روكنے کے لیے سرحدی انتظامات بہتر بنانے اور دہشت گردوں كے لیے كوئی خلا نہ چھوڑنے پر اتفاق كیا گیا۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے كہا كہ پاكستان ایران كے ساتھ تعلقات كوبہت اہمیت دیتا ہے اور ایران كے ساتھ دیرپا تعلقات چاہتا ہے، پاكستان اسلامی ممالك كے درمیان تناؤ كم كرانے میں كردارادا كرتا رہے گا۔

اس موقع پر ایران كے وزیر خارجہ جواد ظریف نے كہا كہ دہشت گردی كے خاتمے کے لیے پاك فوج كے كردار كو سراہتے ہیں دونوں ملكوں كے درمیان تعاون بڑھانے كی صلاحیت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں