نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کردی

کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ كی مد میں فروری اور مارچ کے لیے کی گئی ہے


ویب ڈیسک May 04, 2017
کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ كی مد میں فروری اور مارچ کے لیے کی گئی ہے، فوٹو؛ فائل

KARACHI: نیپرا نے بجلی كے نرخوں میں 4 روپے 23 پیسے فی یونٹ كمی كا نوٹیفكیشن جاری كردیا جب کہ کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ كی مد میں فروری اور مارچ کے لیے کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی كی طرف سے بجلی كے نرخوں میں كمی كے حوالے سے دائر كردہ درخواست كی سماعت نیپرا اتھارٹی نے 27 اپریل كو كی تھی اور سماعت مكمل ہونے كے بعد نرخوں میں ماہ فروری اور مارچ کے لیےے كمی كی منظوری دی تھی جس کے بعد اب نیپرا نے فروری کے لیے 2 روپے 15 پیسے اور مارچ کے لیے بھی 2 روپے 15 پیسے فی یونٹ كمی كا نوٹیفكیشن جاری كردیا۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن سے مجموعی طور پر صارفین كو 23 ارب كا ریلیف ملے گا جس كے تحت دونوں ماہ کا ریلیف یکساں قیمتوں میں ہے۔ نیپرا نوٹی فکیشن کے تحت بجلی کی قیمتوں میں كمی كا اطلاق كے الیكٹرك كے علاوہ بجلی كی تمام تقسیم كار كمپنیوں كے صارفین پر ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں