مستقبل کی تجارت کو فروغ دینے کیلیے پمیکس کا بڑا اقدام

عوامی سطح پرمستقبل کی تجارت سے متعلق آگہی کے لیے اردو لغت شائع کردی۔

100سے زائد اصلاحات کی تشریح، تاجروں وتجزیہ نگاروں کیلیے بھی مفید ہوگی، مصنف فوٹو : ایکسپریس

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج لمیٹڈ (پمیکس) نے پاکستان میں مستقبل کے سودوں کی تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی اردو لغت کی اشاعت کردی ہے۔

پمیکس کے شعبہ مارکیٹنگ کے سربراہ راعدہ لطیف نے اردو لغت کے بنیادی تصورات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ادارے کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ پاکستان میں اجناس کی تجارتی منڈیاں فی الوقت ارتقا کے ابتدائی مراحل طے کررہی ہیں جبکہ مقامی آبادی کا ایک بڑاحصہ اب تک مستقبل کے سودوں کے تجارتی تصورات سے مکمل آگاہ نہیں ہے لہٰذا عوامی سطح پرمستقبل کی تجارت سے آگہی ورہنمائی کی غرض سے منصوبہ بندی کے تحت اردولغت کی اشاعت کی گئی ہے اور اس لغت کی تصنیف پمیکس کے شعبہ مالیات کے تکنیکی تجزیہ نگار اور بلین ریسرچ سینٹر کے بانی شایان علی نے کی ہے۔




اردولغت کے مصنف شایان علی نے بتایا کہ اس لغت کے ذریعے انہوں نے 100 سے زائدمالیاتی تصورات کی تشریحات پیش کی ہیں جس میںبنیادی نکات کے علاوہ اعلیٰ سطح کے تجارتی تصورات بھی شامل ہیں، لغت سے نہ صرف نئے تاجروں کو فائدہ حاصل ہو گا بلکہ تجربہ کارتجزیہ نگاروں کے لیے بھی یہ لغت مفید ثابت ہوگی۔
Load Next Story