بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے كی خاطر ملك میں عدم استحكام پیدا كرنا چاہتے ہیں شہبازشریف

ذاتی مفادات کے لیے انتشار كی سیاست كرنے والے ملك و قوم سے دشمنی كررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک May 04, 2017
ذاتی مفادات کے لیے انتشار كی سیاست كرنے والے ملك و قوم سے دشمنی كررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ملك میں سیاسی استحكام ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے تاہم بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے كی خاطر ملك میں عدم استحكام پیدا كرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف كی قیادت میں مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے ہمیشہ قومی مفادات كو مقدم ركھا ہے اور گزشتہ 4 برس كے دوران ركاوٹوں كے باوجودملك كی تعمیر و ترقی كے منصوبوں كو معیار اوررفتار كے ساتھ آگے بڑھایا ہے جس كا اعتراف عالمی سطح پر بھی كیاجارہا ہے۔

شہبازشریف نے كہا كہ ملك میں سیاسی استحكام ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے تاہم بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے كی خاطر ملك میں عدم استحكام پیدا كرنا چاہتے ہیں اور ذاتی مفادات کے لیے انتشار كی سیاست كرنے والے ملك و قوم سے دشمنی كررہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ملك كسی بھی صورت محاذ آرائی كا متحمل نہیں ہوسكتا، پاكستان كے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی كے سفر میں كسی كو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں