پیل کو ٹرانسفارمرز انرجی میٹرز بنانے کا سی ای سرٹیفکیٹ مل گیا

سی ای سرٹیفکیٹشن سے کمپنی کی پراڈکٹس کا امیج بہتر ہوگا، منیجنگ ڈائریکٹر ہارون احمد خان


Business Desk January 22, 2013
سی ای سرٹیفکیٹشن سے کمپنی کی پراڈکٹس کا امیج بہتر ہوگا، منیجنگ ڈائریکٹر ہارون احمد خان فوٹو: فائل

پاکستان میں الیکٹریکل پاور آلات اور ہوم اپلائنسز بنانے والی کمپنی پیل (PEL) نے ٹرانسفارمرز، سوئچ گیئرز اور انرجی میٹرز بنانے کا سی ای سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔

اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں واپڈا کے ڈی جی ایڈمنسٹریشن سجاد ظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں سجاد ظفر نے بہتری کی جانب سفر میں پیل (PEL) انتظامیہ کی کوششوں اور ویژن کی تعریف کی۔ PEL انتظامیہ کے ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ سی ای سرٹیفکیشن سے کمپنی کی پراڈکٹس کو عالمی مارکیٹ میں فروغ حاصل ہو گا اور ملکی برآمدات بڑھیں گی۔



PEL کے ایم ڈی ہارون احمد خان نے اس سنگ میل کے حصول میں اپنی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سرٹیفکیٹ ملنے سے کمپنی کی پراڈکٹس کا امیج بہتر ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ PEL اپنے صارفین کی خدمت اسی جوش و جذبے سے جاری رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں