سرینگر میں پاکستان مخالف مظاہرہ کرانیوالا ’’را‘‘ کا ایجنٹ نکلا
سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ مبصر دفتر کے سامنے مزدوروں کو پیسے دے کراحتجاج کرایا گیا
بھارتی خفیہ ادارے''را'' کے ایک ایجنٹ نے ایک کنٹریکڑ کا روپ دھارکر مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرہ کرانے کیلیے کئی غریب مزدوروں کو استعمال کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غریب مزدوروں نے پریس انکلیو سرینگر میں اس وقت سار ابھانڈا پھوڑ دیا جب انکی کنٹریکٹر کا روپ دھارنے والے ''را '' کے ایجنٹ سے پیسوں پر تکرار ہوئی۔ انھوں نے پریس انکلیو میں موجود میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ بارہمولہ کے علاقے پٹن میں معمول کے مطابق کام کی تلاش میں سڑک کنارے کھڑے تھے کہ جعلی کنٹریکٹر انکے پاس آیا اور کہا کہ اسے 10 کے قریب مزدور چاہیئں۔ رقم طے ہونے کے بعدکنٹریکٹر انھیں ایک گاڑی میں بٹھا کر سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصردفتر کے باہر لایا اور یہاں ان سے پاکستان کیخلاف نعرے لگواتا رہا۔
دوسری جانب مزدوروں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اس وقت میڈیا کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اس کے بعد کنٹریکٹر انھیں پریس کالونی لایا تاکہ میڈیا کی موجودگی میں ان سے پاکستان مخالف نعرے لگوائے۔