پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرائی۔


ویب ڈیسک May 04, 2017
فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرائی۔ فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات کی تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرائی اور اس وقت کار میں ان کا ڈرائیور اور وہ خود موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں