قائد اعظم ٹرافی کرکٹ بہاولپور شکست کے دہانے پر پہنچ گیا
حیدرآباد کیخلاف فالو آن کے بعد 89 پر 6 وکٹیں گنوا دیں، ناصر اویس مجموعی طور پر 7 وکٹیں لے اڑے
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کیخلاف بہاولپور شکست کے دہانے پر پہنچ گیا۔
پہلی اننگز میں194 پرڈھیر ہونے والی ٹیم فالو آن کے بعد 89 پر 6وکٹیں گنوا چکی، ناصر اویس مجموعی طور پر 7وکٹیں لے اڑے، راولپنڈی کیخلاف لاہور شالیمار فتح کی جانب گامزن ہے، 240 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی شالیمار نے عمراکمل کی ففٹی سے تقویت پاتے ہوئے 3 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے، اسے اب مزید106 رنز درکار ہیں، ملتان کیخلاف کراچی بلوز کو 53 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی، پشاور نے سیالکوٹ کو 269 پر محدود کرکے دوسری باری میں 34 رنز بناکر برتری 111 رنز تک پہنچادی۔
کوئٹہ کے اسکور 263 کے جواب میں اسلام آباد نے 75 پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد میں پہلی باری میں194 پر ڈھیر ہوجانے والی بہاولپور کی ٹیم فالو آن کے بعد 89 پر 6 وکٹیں گنواچکی،ناصر اویس مجموعی طور پر 7 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کیلیے سب سے خطرناک ثابت ہوئے، انھوں نے پہلی باری میں 3 اور دوسری میں 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، پہلی اننگز میں زاہد محمود اور نعمان علی نے بھی 3،3 وکٹیں لیں، بہاولپور کیلیے پہلی اننگز میں عثمان طارق نے 72 کی ٹاپ اننگز کھیلی۔
یاد رہے حیدرآباد نے 9 وکٹ 513 رنزپر واحد اننگز ڈیکلیئرڈ کی تھی۔ میرپور اسٹیڈیم، آزاد جموں کشمیر میں راولپنڈی کیخلاف لاہور شالیمار فتح کی جانب گامزن ہے، 240 کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے عمراکمل کی ففٹی سے تقویت پاتے ہوئے دن کے اختتام تک 3 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے، 7 وکٹوں کی موجودگی میں اسے اب مزید106رنز درکار ہیں،اسٹار بیٹسمین 52رنز بناکر میدان بدر ہوگئے، البتہ سلمان علی32 پر ناٹ آئوٹ ہیں، محمد زوہیب 4رنز کے ساتھ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود ہیں، بیٹنگ کیلیے آنے والوں میں عثمان صلاح الدین، عمار سجاد، محمد عرفان، ضیا الحق، اعزاز چیمہ اور اظہر عطاری شامل ہیں۔اس سے قبل راولپنڈی کی ٹیم دوسری اننگز میں 198رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز میں41 رنز کی سبقت کی وجہ سے مجموعی برتری239 رنز ہوگئی تھی، اویس ضیا75رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ضیاالحق نے 5 اور اعزاز چیمہ نے 4وکٹیں اپنے نام کیں۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پرکراچی بلوز کے 410 کے جواب میں ملتان کی ٹیم 363 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، سعید انور جونیئر 76، کپتان نوید یاسین66، رضوان حیدر59، شعیب مقصود53، وکٹ کیپر بیٹسمین مقبول احمد40 اور عمار یامین32 رنز بنانے میں کامیاب رہے، تابش خان نے 103 رنز کے عوض4 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ مصباح خان نے 81 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے، بلوز نے تیسرے دن کے اختتام پر دوسری باری میں بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بناکر مجموعی سبقت 53 رنز تک پہنچادی۔
ارباب نیاز اسٹیڈیم پر پشاور کے مقابل سیالکوٹ کی ٹیم جوابی اننگز میں 99.1 اوورز میں 269 پر ہمت ہارگئی، آفاق احمد نے 4، زوہیب خان نے 3 اور عمرفاروق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، نیرعباس54، بلاول بھٹی42، ذیشان مشتاق40 اور اوپنر ماجد جہانگیر40 رنز بناکر نمایاں رہے، نوید سرور نے 33 رنز بنانے کیلیے 131 گیندوں کا سامنا کیا، پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری پانے والی پشاور کی ٹیم نے دوسری باری میں 2 وکٹ پر34 رنز جوڑلیے۔
اس طرح مجموعی سبقت 111 رنز ہوگئی، آفتاب عالم14 اور نوازاحمد10 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد پرمیچ کے دوسرے دن کوئٹہ کے 263 رنز کے جواب میں اسلام آباد نے 75 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں، مہمان ٹیم کی جانب سے قیصرعباس 73 اور جلات خان40 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، زوہیب احمد نے4 اور شہزاد اعظم نے 3 کھلاڑیوں کو قابو کیا، میزبان ٹیم کے 75 رنز میں اوپنر راحیل مجید کے 31 رنز نمایاں رہے، تینوں وکٹیں گوہر فیض کے نام رہیں۔