الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔


ویب ڈیسک May 04, 2017
الیکشن کمیشن نے مختلف انتخابی مہمات کے دوران جو نوٹی فکیشن جاری کئے ہیں انہیں کالعدم قرار دیا جائے، وکیل عمران خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف انتخابی مہمات کے دوران جو نوٹی فکیشن جاری کئے ہیں انہیں کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ نوٹی فکیشن کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو الیکشن کے دوران انتخابی حلقے اور پولنگ اسٹیشنز پر جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیا اور کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں