نیٹوسپلائی مستقل بندامریکی اتحاد سے نکلا جائے منور حسن

امریکااپنے اسلحے کی فروخت کیلیے دنیابھر میں دہشت گردوںکی سرپرستی کررہاہے، وفد سے گفتگو


Numainda Express July 31, 2012
امریکااپنے اسلحے کی فروخت کیلیے دنیابھر میں دہشت گردوںکی سرپرستی کررہاہے، وفد سے گفتگو فوٹو ایکسپریس

جماعت اسلامی کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکا اپنے اسلحے کی فروخت کے لیے دنیا بھر میں دہشتگردی کو فروغ اور مسلمانوں کے خلاف یہودی، نصرانی، ہندو دہشت گرد تنظیموں کیسرپرستی کر رہا ہے،حکمران فوری طور پرامریکی اتحاد سے نکلنے اور نیٹو سپلائی کی مستقل بندش کا اعلان کریں

کیونکہ امریکی موجودگی میں خطے کودہشتگردی سے نجات نہیں ملے گی، امریکا ہمیں عدم استحکام کا شکار کرکے جوہری ہتھیاروں سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ منور حسن نے دبئی سے آنیوالے وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ امریکا نے عراق اور افغانستان پر جھوٹے الزامات لگا کرلاکھوں مسلمانوں کو شہید کر دیا لیکن اقوام متحدہ سمیت کسی عالمی ادارے نے اس ظلم وبربریت پرامریکا سے پوچھنے کی زحمت گوارا نہیں کی، امریکا پاکستان کے اندردہشتگردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،

روزانہ ہونے والے ڈرون حملوں میں معصوم بچے بوڑھے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی وجہ سے پاکستان کو 97 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن حکمراں غیرت وحمیت سے منہ موڑ کر امریکی غلامی پر راضی ہیں۔ منور حسن نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی،کرپشن کی وجہ سے عوام بری طرح غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں