چکن گونیا کی وبا بے قابو کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

چکن گونیا سے متاثرہ افراد کو جلد ہنگامی طورپرخصوصی سہولیات فراہم کی جائیں، وسیم اختر کی ہدایت


ویب ڈیسک May 04, 2017
مئیر کراچی نے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں: فوٹو: فائل

میئر وسیم اخترنے بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مئیرکراچی وسیم اخترنے شہرمیں تیزی سے بڑھتے ہوئے چکن گونیا وائرس کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔

وسیم اخترکا کہنا تھا کہ چکن گونیا، کانگو بخار، نیگلیریا، ڈینگی بخار کی روک تھام اور علاج معالجے کے اقدامات کئے جائیں، عباسی شہید اسپتال، سرفراز رفیقی شہید اسپتال، لانڈھی میڈیکل کمپلیکس، گزدرآباد سمیت دیگر اسپتالوں میں چکن گونیا سے متاثرہ افراد کو جلد ہنگامی طورپرخصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: چکن گونیا پر قابو پانے کےلیے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

واضح رہے کہ 2 روز قبل شہر قائد میں چکن گونیا پر قابو پانے کے لیے ڈی جی ہیلتھ سندھ کے خط پرعالمی ادارہ صحت کے مشن برائے انسداد چکن گونیا کا 9 رکنی وفد پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں