سانحہ بلدیہ ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنے مہلت طلب کی تھی، لاشوں کی شناخت سے متعلق درخواست کی سماعت بھی ملتوی.


Staff Reporter January 22, 2013
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرنے مہلت طلب کی تھی، لاشوں کی شناخت سے متعلق درخواست کی سماعت بھی ملتوی. فوٹو: اے ایف پی / فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرورکورائی پر مشتمل سنگل بینچ نے سانحہ بلدیہ کے ملزمان بھائیلہ برادران و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت سرکاری وکیل کی استدعا پر28جنوری تک ملتوی کردی۔

پیر کو سماعت کے موقع پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرشازیہ ہنجرہ نے جوابی دلائل دینے کیلیے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی، سانحے کا شکار ہونے والی فیکٹری علی انٹرپرائزز کے چوکیدار ملزم ارشد محمود کے وکیل ایم ٹی خان نے موقف اختیار کیا کہ ارشد محمود کی ڈیوٹی رات 11بجے سے صبح 8بجے تک ہوتی ہے۔



سانحے کے وقت وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا، اس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، فیکٹری کے پروڈکشن منیجر ملزم محمدمنصورکے وکیل خواجہ شمس الاسلام نے موقف اختیارکیا کہ محمد منصور زیابیطس کامریض ہے اور آگ بھڑکنے پروہ بے ہوش گیا تو ایمبولینس کے ذریعے اسے اسپتال منتقل کیا گیااور وہ رات10بجے تک اسپتال میں زیر علاج رہا۔

منصور کی گرفتاری کی وجہ سے اس کے اہل خانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں،اسی سانحے میں ہلاک ہوجانیوالوں کے ورثا کو معاوضہ دینے اور جلی ہوئی لاشوں کی شناخت سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وقت کی کمی کے سبب ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں