لاہور نجی ٹی وی کے اسٹوڈیو میں آتشزدگی6افراد زندہ جل گئے 11زخمی

سحری کی نشریات میں محفل نعت ہو رہی تھی‘ بجلی آنے پر شارٹ سرکٹ ہوگیا، دھماکوں سے بھگد، 5 زخمیوں کی حالت نازک


APP/Numainda Express July 31, 2012
سحری کی نشریات میں محفل نعت ہو رہی تھی‘ بجلی آنے پر شارٹ سرکٹ ہوگیا، دھماکوں سے بھگد، 5 زخمیوں کی حالت نازک فائل فوٹو

لاپور کے علاقے گڑھی شاہو میں نجی ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پروڈیوسر اور نعت خوانوں سمیت6 افراد زندہ جل گئے جبکہ 11افراد شدید زخمی ہوگئے،

بتایا جاتا ہے کہ پیر کی علی الصبح3:48 پر نجی ٹی وی کے اسٹوڈیو میں سحری کی نشریات کے دوران محفل نعت ہو رہی تھی، لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹر سے بجلی کی فراہمی جاری تھی، اس دوران بجلی آنے پر یک دم شارٹ سرکٹ ہوگیا، جس اسٹوڈیومیں پروگرام جاری تھا وہاں تمام سیٹ لکڑی کا لگا ہوا تھا، اسکے اوپر سپاٹ لائٹوں میں یکے بعددیگر دھماکے ہوئے اور آگ نے چند سیکنڈز میں اسٹوڈیو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہاں دھواں بھرگیا

جبکہ محفل کے شرکامیں بھگدڑ مچ گئی،3 نعت خواں اور 2 شرکا موقع پر ہی چل بسے، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے نکلنا چاہا تواسٹوڈیو کی باہر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، شورکی آوازسن کر مقامی افراد اوپر آگئے اور انھوں نے دروازہ کھول کرزخمیوں کو باہر نکالاجبکہ اطلاع ملتے ہی ایدھی اور ریسکیو 1122کی گاڑیاں اور پولیس حکام موقع پرپہنچ گئے،

ریسکیو ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں، عمارت گنجان آباد علاقے میں ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق سخت جدوجہد کے بعد2گھنٹے میں آگ پر قابو پایا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ٹی وی کے پروڈیوسر اورمعروف فلمی ہدایتکارعبدالرشید ڈوگر، 45سالہ قیصر،50سالہ سلمان، 40سالہ سیف، 24سالہ کامران اور 23سالہ سفیرمصطفی شامل ہیں،

5 زخمیوںکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئیچیئرمین انسپکشن ٹیم کی سربراہی میںکمیٹی تشکیل دیتے ہوئے24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی، دوسری جانب تھانہ ریس کورس نے متوفی سیف الرحمٰن کے بیٹے اسلم بٹ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے چینل کے مالک محمود احمد کو گرفتارکرلیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں