جاپانی قونصل خانے میں کیلنڈروں کی نمائش میں ثقافت کی عکاسی

جاپان اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے،جاپانی قونصل جنرل آکیرا اوچی ،فاطمہ ثریا بجیا.


Showbiz Reporter January 22, 2013
جاپانی قونصل جنرل آکیرا اوچیجاپانی کلینڈروں کی نمائش کا افتتاح کررہے ہیں،فاطمہ ثریا بجیابھی موجود ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں قا ئم جاپانی قونصل خانے کے معلوماتی اورثقافتی مرکز میں 2013کے جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

جس میں فاطمہ ثریا بجیا،آرٹس کونسل کی خازن ڈاکٹر ہما میر اور قونصل جنرل آکیرا اوچی نے شرکت کی ، نمائش پاکستان جاپان کلچرل ایسویسی ایشن سندھ اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے تعاون سے منعقد ہوئی ،نمائش میں مختلف اقسام کے 100کلینڈرز رکھے گئے تھے جن میں آرٹ،فطری مناظر،ایکے بانا،کیمونو، تعمیرات،چار موسموں کا حسن اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔



، یہ تما م کلینڈر جاپان کے زرخیز ثقافتی فنون لطیفہ ،جدید ٹیکنالوجی اور فطری حسن کی عکاسی کرتے ہیں ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی قونصل جنرل آکیرا اوچی نے کہا کہ کلینڈر بہترین پیغام رسا ئی کا باعث ہوتے ہیں، ان کلینڈرز کے ذریعے ہم نے جاپان کے مختلف پہلوئوں کو متعارف کرانے کی کوشش کی ہے اور ان کے ذریعے پاکستانی عوام کو جاپان کے اعلیٰ طباعتی معیار کا بھی اندازہ ہوگا۔

تقریب سے معروف ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے ، ہم نے ثقافتی سطح پر ملکر بے شمار کام کیا ہے اور امید ہے آئندہ بھی ہمیں اسی طرح ساتھ کام کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں