شہریار خان نے مصباح کو عمران خان سے بڑا کپتان قرار دیدیا

مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان سیاسی بنیادوں پر نہیں کہہ رہا، شہریار خان


Sports Desk May 04, 2017
مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان سیاسی بنیادوں پر نہیں کہہ رہا، شہریار خان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان قرار دے دیا۔

قائمہ کمیٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان سیاسی بنیادوں پر نہیں کہہ رہا، میرا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویون رچرڈ پھٹیچر کھلاڑی نہیں تھے تاہم وہ کبھی اچھے کوچ نہیں رہے، جاوید میانداد کے خلاف کچھ نہیں کہوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اہلیہ نے مصباح کو "مسٹر 99" کا خطاب دے دیا

شہریارخان نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے پر پی سی بی کو 64 ملین ڈالر کا نقصان ہوا، بھارت کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کا پابند ہے جس کے بعد کیس کو آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سپرد ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں