نوجوان ہلاکت کیس مفرورپولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم
اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمدانور اور سپاہی پرویزاحمدکا 23جنوری تک جسمانی ریمانڈ.
شہری کو حوالات میں غیر قانونی حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور قتل کرنے کے الزام میں گرفتار پولیس افسر واہلکارکو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ، تفصیلات کے مطابق پیر کو مذکورہ الزام میں گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انور اور سپاہی پرویز احمد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عزیز اﷲ کھوسوکے روبرو پیش کیا گیا تھا ، اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش شہری خالد حسین کی موت واقع ہوگئی تھی۔
اعلیٰ پولیس افسرکے حکم پر عدالت میں موجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ، مفرور پولیس اہلکار جاوید قریشی ودیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرنا ہے ، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
فاضل عدالت نے مفرور پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا اور پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے 23 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کوپولیس کی تحویل میں دے دیا ہے،استغاثہ کے مطابق تھانہ منگھوپیر نے شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھا ، رہائی کیلیے رقم کا تقاضہ کیا تھا تاہم رقم کی عدم ادائیگی پر حوالات میں اسے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا ۔