’’پی ایس ایل فائنل پاک بھارت میچ سے زیادہ دیکھا گیا“

پاک بھارت میچ کے دوران ریٹنگ 10 جبکہ پی ایس ایل فائنل کے دوران ٹی وی ریٹنگ 21 پوائنٹ تک پہنچ گئی تھی


Sports Desk May 04, 2017
پاک بھارت میچ کے دوران ریٹنگ 10 جبکہ پی ایس ایل فائنل کے دوران ٹی وی ریٹنگ 21 پوائنٹ تک پہنچ گئی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بتایا ہے کہ پی ایس ایل فائنل پاک بھارت میچ سے زیادہ دیکھا گیا۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ریٹنگ 10 پوائنٹ تک رہی جبکہ پی ایس ایل فائنل کے دوران ٹی وی ریٹنگ 21 پوائنٹ تک پہنچ گئی تھی۔ لاہور میں پی ایس ایل 2 کا فائنل کامیاب رہا جب کہ 9 غیر ملکی کھلاڑی موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل فائنل کی جیت پاکستانیوں کے نام کردی

سبحان احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 3 کے 8 میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے، 4 میچز لاہور جبکہ 4 کراچی میں کھیلے جائیں گے، اسپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 کرکٹرز معطل کر چکے ہیں، ایک کھلاڑی کو سزا دیدی جب کہ باقی 4 کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ناصر جمشید انگلینڈ میں ہیں جہاں نیشنل کرائم ایجنسی نے ان پر الزام لگا رکھا ہے لہذا وہ پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں