جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ڈرائیورکوایک برس قید کی سزا

لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے والے جعلی پیر کو جیل بھیج دیا گیا.


Staff Reporter January 22, 2013
لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے والے جعلی پیر کو جیل بھیج دیا گیا. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: عدالت نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے پر ڈرائیور کو ایک برس قید کی سزا سنادی ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی صدر الدین بوہیو نے پبلک پراسیکیوٹر سید شیم احمد کے حتمی دلائل مکمل اور جرم ثابت ہونے پر ملزم ڈرائیورآصف خان کو ایک برس قید کی سزا سنائی ، مجرم ضمانت پر تھا فاضل عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے، استغاثہ کے مطابق ملزم کا تیز رفتاری ،غفلت اورلاپروائی کے باعث گاڑی چلاتے ہوئے چالان کیا گیا تھا ، ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق پر لائسنس جعلی ثابت ہوا تھا ۔

جس پر تھانہ پاکستان بازار کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاوید نے آصف خان کے خلاف جعلسازی اور دھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ،بعدازاں ملزم کو ضمانت پر رہا کردیاگیا تھا ،پیر کو تمام گواہوں کے بیانات اور وکیل سرکار کے حتمی دلائل کے بعد سزا سنائی گئی، دریں اثنا اس ہی عدالت نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے کے الزام میں جعلی پیر محمد حسین عرف بنگالی بابا کو جیل بھیج دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق تھانہ فقیرکالونی کی رہائشی مسماۃ رضیہ نے تھانہ مومن آباد میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم نے اس کے پڑوس میں دو ماہ قبل کرائے کا مکان حاصل کیا تھا اور اپنا آستا کھولا تھا ،9 جنوری کو کیس کی بندش کے باعث کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا تھا ،پیر بابا نے بتایا کہ اس نے برکتی کھانا تیار کیا ہے۔

جس کے کھانے سے برکت اور دیگر بیماریاں اور پریشانیاں دور ہوجائیں گی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے نسیمہ لبانو زیادتی کیس میں لیڈی ڈاکٹر کے بیان پر وکیل صفائی محمد جیوانی کی جانب سے جرح مکمل ہونے پر سماعت ملتوی کردی اور ڈی پی او ڈھرکی کے توسط سے مقدمے کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |