منظر امام کی توجہ مسائل کے حل پر مر کوز رہتی تھی

بہادر تحریکی ساتھی تھے، واٹر بورڈ کے معاملات میں دلچسپی لیتے تھے، مقررین

واٹربورڈ میں تعزیتی ریفرنس،ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی فوٹو: فائل

PESHAWAR:
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئر مین سیکریٹریٹ میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید منظر امام کی شہادت پر ایک تعزیتی ریفرنس بروز پیر منعقد ہوا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں واٹربورڈ کے وائس چیئرمین حاجی منورعلی عباسی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید خالد احمد،حق پرست رکن سندھ اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور واٹر بورڈ کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ واٹر بورڈ لیبر ڈویژن کے عہدیداروں نے شر کت کی ، اس موقع پر واٹر بورڈکے وائس چیئرمین نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید منظر امام کی شہادت پر دلی ہمدردی اور انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمارے اسمبلی کے ساتھی تھے اور واٹربورڈ کے معاملات بحسن و خوبی انجام دے رہے تھے۔

ایسے لو گ کم ہوتے ہیں ٰ جو صرف اپنے کام سے غرض رکھتے ہیں، ان کی توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے میں مر کوز رہتی تھی، واٹر بورڈ میں جس طرح انھوں نے کام کیا میں سمجھتا ہوں کہ ایسے کام کرنے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں، رکن صوبائی اسمبلی سید خالد احمد نے اپنے تعزیتی الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کھا نا پینا تھا کسی کی طبعی موت پر اتنا افسوس نہیں ہو تا جتنا اچانک نا گہانی موت پرہوتا ہے۔




ہمارے پاس الفاظ نہیں جو ہم انکی تعریف میں ادا کر سکیں وہ ایک گو ہرنایاب تھے، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ شہید منظر امام اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کیلیے شب و روز مصروف عمل رہتے تھے۔

کام کو کام سمجھتے تھے اور دن رات عوام کی بھلائی میں لگے رہتے تھے وہ نڈر اوربے باک تحریکی ساتھی تھے، منظر امام واٹر بورڈ کے معاملات میں گہری دلچسپی لیتے تھے k-4 اور S-111 منصوبوں کی تکمیل کے لیے ان کی کا وشیں سب کے سامنے ہیں۔
Load Next Story