فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

تینوں دہشت گرد بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 04, 2017
تینوں دہشت گرد بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 3 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی جب کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں حسن ڈار، عمر زادہ اور حضرت علی شامل ہیں جب کہ تینوں دہشت گرد بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پرحملوں اور شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔