آرٹس کونسل ملک کی شناخت بن گیاہے گورنر سندھ

آرٹس کونسل کے عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب.


Staff Reporter January 22, 2013
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد آرٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لے رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کے اراکین کی محنت اور لگن نے ادارے کوملک کی شنا خت بنادیا ہے۔

حکومت ثقافت اور ادارے کی سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن مدد اورسپورٹ کرتی رہے گی ، گورنر ہائوس میں آرٹس کونسل کے نو منتخب عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی سے حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ عہدیداران اور اراکین آرٹس کونسل نے مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ اس ادارے کو مردہ سے زندہ اور عالمی ادارے میں تبدیل کردیا ہے اور اب اس کی بات ہر جگہ سنائی دیتی ہے۔



گورنر سندھ نے آرٹس کونسل کے فن وثقافت سے وابستہ ارکان کے لیے رہائشی پلاٹوں کے معاملے کو فوری طور پر نمٹانے کے لیے کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی کو خصوصی ہدایات دیں اور واضح کیا کہ اس ضمن میں ضروری اور فوری اقدامات کیے جا ئیں۔

اس سے قبل آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اوراراکین نے اپنے خطاب میں حکومت سندھ اورخصوصی طور پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے آرٹس کونسل کیلیے سالانہ گرانٹ اورنئے بلاک کی تعمیرکیلیے رقم کا اجرا ہو سکا،انھوں نے کہا کہ کونسل گذشتہ آٹھ برسوں کی محنت اور اراکین کی ذاتی دلچسپی کی و جہ سے ایک ثقافتی مرکز کے طور پر تسلیم ہو چکا ہے،تقریب حلف برداری میں فن و ثقافت اورادب کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں