شہر میں انسداد خسرہ مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

مختلف علاقوں سےمزید 60 بچوں کےخون کےنمونے لےکراسلام آباد لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں،مہم کا دائرہ بھی بڑھا دیاگیا ہے.


Staff Reporter January 22, 2013
اندرون سندھ کے متاثرہ اضلاع کے 34لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچائوکی ویکسین لگائی گئی ہے، ای ڈی او ہیلتھ امداد اللہ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر صحت نے اندرون سندھ میں خسرہ کے مرض سے مزید ہلاکتوں کے بعد کراچی میں ایک بار پھر مہم کو موثراورمزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کو ہدایت دی ہے کہ کراچی میں خسرہ سے بچاؤکی مہم کو مزید موثر بنایا جائے اورمہم جاری رکھی جائے، ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 60 بچوں کے خون کے نمونے لے کراسلام آباد لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ کراچی میں خسرہ سے بچاؤکی مہم کومزید موثر بنانے کے لیے 18ٹاؤن ہیلتھ افسران کوخصوصی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں ،ان کاکہنا تھاکہ خسرہ کامرض سراٹھا رہا ہے اور مہم کا مقصد بچوںکو خسرہ کے مرض سے محفوظ رکھنا ہے، اندرون سندھ کے 34لاکھ سے زائد بچوںکو خسرہ سے بچائوکی ویکسین لگائی گئی ہے لیکن اب مہم کا دائرہ بڑھا دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری سے 20جنوری تک اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں خسرہ کے مرض سے اب تک درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، دادو میں11، شکارپورمیں8، سکھرمیں7،گھوٹکی میں 6 بچے ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |