عاشقان رسولؐ دہشت گردوں کی ہر سازش کو ناکام بنادینگے

انتہا پسند عناصر سرکار دوعالمؐ کا جشن ولادت منانے سے نہیں روک سکتے، شکیل قادری.


Staff Reporter January 22, 2013
کیماڑی ،سنی تحریک کے زیر اہتمام ریلی شکیل قادری کی قیادت میں محمدی کالونی سے گز ر رہی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمیں سرکار دو عالمؐ کا جشن ولادت منانے سے نہیں روک سکتے۔

ربیع الاول کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے ،فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جارہی ہے ،عاشقان رسول اپنے اتحاد سے انتہا پسند دہشت گردوں کی ہر سازش کوناکام بنادینگے حکومت سانحہ نشترپارک کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیتی تو ملک میں دہشت گردی کی کمر ٹوٹ جاتی۔



ان خیالات کااظہار انھوں نے کیماڑی ٹاؤن محمدی کالونی سیکٹر کے تحت نکالی جانیوالی عید میلاد النبیؐ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شکیل قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تحفظ کیلیے ہر اوّل دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی، پاکستان کی اساس ہی لاالہ الہ اللہ محمد رسول اللہ ہے سنی تحریک کے تحت11ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ ریلی نکالی جائے گی اور 12ربیع الاول کو جشن ولادتؐ کا جلوس مرکز اہلسنّت سے برآمد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں