بھارتی بورڈ کو فوری طور پر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کا حکم

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں منفی پیغام جا رہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کمیٹی


Sports Desk May 04, 2017
چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں منفی پیغام جا رہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کمیٹی فوٹو: فائل

NEW DELHI: بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے فوری طور پر سلیکشن پینل کا اجلاس بلا کر چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان میں تاخیری حربوں سے دنیا بھر میں منفی پیغام جا رہا ہے لہذا جلد از جلد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے جب کہ کمیٹی نے ویرات کوہلی کو بھی بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دوسری جانب راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر سمیت12 سابق پلیئرز نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی شرکت کی حمایت کردی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت واحد ملک ہے جس نے آئی سی سی کی مقرر کردہ 25 اپریل کی ڈیڈ لائن تک اپنے اسکواڈ کا انتخاب نہیں کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں