آصف زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

لاپتا افراد کو بازیاب نہ كرایا گیا تو سخت حكم نامہ جاری كریں گے، سندھ ہائیکورٹ


ویب ڈیسک May 04, 2017
لاپتا افراد کو بازیاب نہ كرایا گیا تو سخت حكم نامہ جاری كریں گے، سندھ ہائیکورٹ، فوٹو؛ فائل

MULTAN: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی مغوی غلام قادر مری كے بھائی كی جانب سے درخواست دائر كی گئی تھی جس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جب کہ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ غلام قادر مری 4 اپریل كو دیگر ساتھیوں سمیت ذوالفقار بھٹو كی برسی سے واپس آتے ہوئے لاپتا ہوگیا، غلام قادر مری كے ساتھ ، خان محمد منگی، محبوب خاصخیلی اور جاوید راہمو بھی لاپتا ہوگئے جب کہ اس معاملے پر عدالت میں پولیس كی جانب سے رپورٹ جمع كرائی گئی كہ كوشش كے باجود قادر مری كو تلاش نہیں كیا جاسكا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی ساتھی لاپتہ

درخواست میں بتایا گیا کہ مغوی غلام قادر مری كی گمشدگی كیس میں دو تفتیشی افسر تبدیل ہوچكے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے نے اپنے دلائل میں كہا كہ قادر مری كینسر كے مریض ہیں انہیں جلد بازیاب نہ كرایا گیا تو ان كی جان كو خطرہ ہوسكتا ہے، احكامات كے باوجود پولیس دیگر ادارے قادر مری اور ساتھیوں كو تلاش كرنے میں ناكام ہیں، اس مقدمے میں رینجرز كی جانب سے پہلے ہی جواب داخل كرایا جاچكا ہے جس میں كہا گیا تھا كہ غلام قادر مری اور ان كے دیگر ساتھی رینجرز كے كسی ونگ كے پاس نہیں ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زرداری کے ساتھی غلام قادر مری کے موبائل مل گئے

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف اور وکیل کے دلائل پر قادری مری كی گمشدگی كے معاملے پر جے آئی ٹی تشكیل دینے كا حكم دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین جے آئی ٹی كے سامنے بیان قلمبند كراكے 18 مئی تك رپورٹ پیش كریں۔ عدالت كا كہنا ہے كہ لاپتا افراد کو بازیاب نہ كرایا گیا تو سخت حكم نامہ جاری كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں