حساس مقامات رپ میلاد النبیؐ کے جلوس پر حملوں کا خدشہ ہے قائدین جماعت اہلسنت

بھاری نفری کو تعینات کیا جائے، موبائل فون اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد نہ کی جائے، حاجی حنیف طیب ودیگر.

فوٹو: نیفر سیگل/ایکسپریس

جماعت اہلسنت پاکستان کے قائدین نے کہا ہے کہ کراچی کے چند حساس مقامات پر جلوس عید میلاد النبیؐ پر حملوں کا خدشہ ہے۔

موبائل فون اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد نہ کی جائے، جلوسوں اور جلسوں کی حفاظت کیلیے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا جائے، عوام 12ربیع الاول کو جلوس کے استقبال کیلیے خواتین اور بچوں کو قطعاً ساتھ نہ لائیں ، جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنمائوں حاجی حنیف طیب، علامہ ابرار احمد رحمانی و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس میلاد النبیؐ 25 جنوری بروز جمعہ 3؍بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علما و مشائخ کی قیادت میں بر آمد ہوگا۔

جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشترپارک پہنچے گا،انھوں نے جلوس کی گذرگاہوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیرشاہ، بکرا پیڑی، دریا آباد اور لیاری کے دوسرے علاقوں کے جلوس ککری گرائونڈ کے جلوس میں شامل ہوکر کھارادرسے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گے،نور مسجد ،جوبلی، الانہ مسجد، رنچھوڑلائن اور جناح مسجد برنس روڈ کے جلوس ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس میں شامل ہوکرنشترپارک پہنچیں گے، لائنز ایریا اور خداداد کالونی کے جلوس بھی علاقے کا گشت کرتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے۔




ناظم آباد ، گلبہار، لسبیلہ اور گارڈن کے جلوس پٹیل پاڑہ سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ سے نشتر پارک پہنچیں گے،فیڈرل بی ایریا کے علاقوں گلبرگ ، علی آباد ، حسین آباد، صدیق آباد،کریم آبادکے علاوہ لیاقت آباد اور نیوکراچی کے جلوس اپنے اپنے علاقوں میں گشت کرتے ہوئے براستہ تین ہٹی، جہانگیر روڈ سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچیں گے، ملیر، سعود آباد اور کھوکھراپار کے جلوس صبح برآمد ہونگے جو علاقے کا گشت کرکے طیبہ مسجد، لیاقت مارکیٹ ملیر پر اختتام پذیر ہونگے۔

جس کے بعد شرکا جلوس شارع فیصل سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچیں گے، گلشن حدید اسٹیل ٹائون، میمن گوٹھ، صالح محمد گوٹھ ، شاہ فیصل کالونی کے جلوس بھی براستہ شارع فیصل اورشارع قائدین نشتر پارک پہنچیں گے،کلفٹن پنجا ب کا لونی دارا لعلوم قمر الاسلام سلیما نیہ، محمود آباد سی این جی پمپ سے محمود آباد گیٹ،چنیسر گوٹھ اور کالا پل کے جلوس لائنز ایریا سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے،لانڈھی اور کورنگی کے جلوس علاقے کا گشت مکمل کر کے وہیں جلسہ عام کی صورت اختیار کرلیں گے۔

اورنگی ٹائون اور بلدیہ کے جلوس بھی علاقوں کے گشت کے بعد وہیں جلسہ عام کی صورت اختیار کرلیں گے، 22 جنوری کو لانچوں کی میلاد ریلی منوڑہ سے برآمد ہوکر کیماڑی جیٹی پر اختتام پذیر ہوگی۔
Load Next Story