چپ تعزیہ کے جلوس نشترپارک اور رضویہ سے برآمد ہوئے

مجلس سے علی کرار نقوی نے خطاب کیا،سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے.


Staff Reporter January 22, 2013
چُپ تعزیے کا جلوس صدر کے علاقے سے گزر رہا ہے (فوٹو ایکسپریس)

QUETTA: چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا جس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس نے کی اس سے قبل بعد نماز فجر نشترپارک میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی کرار نقوی نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی و استحکام کیلیے رسول اکرمؐؐ سے کیے گئے وعدے کو حسین ابن علی نے وفا کیا، آج مسلمان رسول اکرمؐؐ کے یوم ولادت کا مہینہ منا رہے ہیں جس سے یہ بات واضح ہے کہ رسولؐ کا دین زندہ ہے۔

چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، جامع کلاتھ، لائٹ ہائوس، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا نورباغ مسافرخانہ کھارادر پر اختتام پزیر ہوا، چپ تعزیہ کا دوسرا بڑا جلوس رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوا۔



جلوس کی قیادت بھی بوتراب اسکائوٹس نے کی، یہ جلوس مقررہ راستوں لسبیلہ چوک، تین ہٹی سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ شاہ نجف پر اختتام پذیر ہوا،انتظامیہ نے چپ تعزیہ کے دونوں جلوسوں کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے، ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کیے گئے تھے اور جلوس کے راستوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |