میسی نے پابندی کے خلاف اپیل کردی

میسی پر چلی کے خلاف 23 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ریفریز سے الجھنے اور گالم گلوچ پر یہ پابندی عائد کی گئی


Sports Desk May 04, 2017
میسی پر چلی کے خلاف 23 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ریفریز سے الجھنے اور گالم گلوچ پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ فوٹو: فائل

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں چار میچزکی پابندی کیخلاف اپیل کردی۔

اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں چار میچزکی پابندی کیخلاف اپیل کردی ہے لیکن اس حوالے سے جلد فیصلے کی توقع نہیں کیونکہ عام طور پر فیفا کا اپیلز پینل ایسے کیسز میں اپنا تفصیلی فیصلہ سنانے میں چند ہفتے لیتا ہے۔

واضح رہے کہ میسی پر چلی کے خلاف 23 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ریفریز سے الجھنے اور گالم گلوچ پر یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔