کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان گرفتار ترجمان رینجرز

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، منشیات اسمگلنگ اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں، ترجمان

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، منشیات اسمگلنگ اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں، ترجمان، فوٹو؛ فائل

رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، منشیات اسمگلنگ اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
Load Next Story